Home Uncategorized لبنان کے بعد اسرائیل کا دمشق پر فضائی حملہ خواتین اور بچوں سمیت 7 شہری شہید

لبنان کے بعد اسرائیل کا دمشق پر فضائی حملہ خواتین اور بچوں سمیت 7 شہری شہید

Share
Share

دمشق : لبنان کے بعد اسرائیل کے دمشق پر حملے بھی جاری ہیں جہاں ایک رہائشی عمارت پرفضائی حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 7 شہری جان کی بازی ہارگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق شام کی وزارت دفاع کے مطابق دمشق کے گنجان آباد محلے المزہ میں رہائشی اور تجارتی عمارتوں میں سے ایک کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق اور 11 دیگر زخمی ہوگئے۔

ایرانی ٹیلی ویڑن نے دمشق میں ہدف بنانے والے مقام پر قدس فورس کے ڈپٹی کمانڈر رضا فلاح زادہ اور جہاد تحریک کے سیکرٹری زیاد النخالہ کی موجودگی کی تردید کی۔

دمشق میں ایرانی سفارت خانے نے اس بات کی تردید کی ہے کہ المزہ کالونی پر حملے میں ایرانی مارے گئے تھے، شام کی وزارت دفاع نے کہا کہ اسرائیلی دشمن نے مقبوضہ شام کے گولان کی سمت سے تین میزائلوں سے فضائی حملہ کیا، جس میں المزہ کے پڑوس میں ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیاتھا۔

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی حملے نے دمشق میں ایرانی پاسداران انقلاب اور حزب اللہ سے منسلک عمارت کو نشانہ بنایا ہے، جاں بحق ہونے والوں میں دو غیر شامی شہری بھی شامل تھے۔

آبزرویٹری نے اس بات کی تصدیق کی کہ اسرائیل نے دمشق میں المزہ کالونی میں نشانہ بنائے گئے عناصر کی نگرانی کی، حملے کی جگہ سے ملنے والی فوٹیج میں ایک بڑی عمارت جزوی طور پر دھوئیں میں ڈوبی ہوئی دکھائی دے رہی ہے، عمارت کے سامنے ملبہ بکھرا ہوا ہے۔

جائے وقوعہ پر موجود ایک رپورٹر نے بتایا کہ حملے نے ایک پرہجوم رہائشی علاقے میں واقع عمارت کی پہلی تین منزلیں تباہ کر دیں ، اس جگہ کھڑی 20 سے زائد کاریں تباہ ہو گئیں۔

ادھر اسرائیلی فوج کے غزہ اور لبنان پر حملے تھم نہ سکے ، غزہ میں پناہ گزین کیمپ میں پناہ لیے ہوئے 17 بے گھر فلسطینیوں کو بمباری کر کے شہید کردیا۔

Share
Related Articles

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...