Home سیاست توشہ خانہ کیس ٹو،پراسیکیوٹر مقرر کرنے کا وقت دینے کی استدعا مسترد

توشہ خانہ کیس ٹو،پراسیکیوٹر مقرر کرنے کا وقت دینے کی استدعا مسترد

Share
Share

راولپنڈی :بانی تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کیس ٹو میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔

عدالت نے ایف آئی اے کی کیس میں پراسیکیوٹر مقرر کرنے کے لیے ایک ہفتے کا وقت دینے کی استدعا بھی مسترد کردی۔

عدالت میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ کل تک پراسیکیوٹر مقرر کر کے عدالت میں پیش ہوں۔

بشریٰ بی بی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ مقدمہ یہ بنایا کہ 7 مئی سے 10 مئی کے دوران تحفے ملے، ملٹری سیکریٹری نے توشہ خانہ کے سیکریٹری کابینہ ڈویژن کو انفارم کردیا تھا۔

سلمان صفدر نے کہا کہ بلغاری سیٹ کی تقریباً 60 لاکھ روپے قیمت لگائی،پرائس کا تخمینہ 5.8 ملین لگایا گیا، اس قیمت کے تخمینہ کو کسٹم کلکٹر سمیت تین افراد نے درست قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ تقریباً 30 لاکھ روپے کی ادائیگی پر یہ خرید لیا گیا، پراسیکیوشن کا کہنا ہے کم قیمت لگوا کر خزانے کو نقصان پہنچایا گیا۔

وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ توشہ خانہ ٹو کیس پہلے ریفرنس سے ملتا جلتا کیس ہے، پہلے اور اس ریفرنس میں ایک جیسے الزامات ہیں۔

عدالت میں انہوں نے کہا کہ ایک توشہ خانہ کے دو مقدمات کیسے بن سکتے ہیں، دونوں مقدمات میں ملزمان بھی ایک جیسے ہیں۔

بعدازاں عدالت نے بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کیس ٹو میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی کردی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...