کراچی :اداکار فہد مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ ماہرہ خان کے بعد ہانیہ عامر میں سٹار بننے کی صلاحیت ہے۔
حال ہی میں فہد مصطفیٰ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے ہانیہ عامر سے متعلق متعدد باتیں کیں۔
میزبان کی جانب سے اداکار سے سوال پوچھا گیا کہ وہ کون سی تین اداکارائیں ہیں جن کے ساتھ وہ کام کرنا پسند کریں گے؟ جس کے جواب میں فہد مصطفیٰ نے تین بار ’ہانیہ عامر‘ کا نام لیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ صرف ہانیہ عامر کے ساتھ ہی فلم کرنا چاہیں گے، ماہرہ کے بعد اگر کسی کے اندر سٹار بننے کی صلاحیت ہے تو وہ ہانیہ عامر ہے، وہ بہت محنتی اداکارہ ہیں اور دل کی بہت اچھی ہیں۔
اداکار کا کہنا تھا کہ ہانیہ عامر کے ساتھ کبھی کام نہیں کیا، میں انہیں کافی سالوں سے کہہ رہا ہوں کہ تھوڑی بڑی ہو جاؤ پھر ایک ساتھ فلم کریں گے، پہلے وہ مجھے بہت چھوٹی لگتی تھی، لیکن اب بڑی ہوگئی ہیں اس لئے اب میں ان کے ساتھ نیا پروجیکٹ کرنے والا ہوں۔