Home نیوز پاکستان ایم ڈی کیٹ کے بعد خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن میں بھی نقل کا انکشاف

ایم ڈی کیٹ کے بعد خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن میں بھی نقل کا انکشاف

Share
Share

پشاور:ایم ڈی کیٹ کے بعد خیبر پختونخوا خوا پبلک سروس کمیشن میں بھی جدید طریقے سے نقل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کا کہنا ہے کہ محکمہ آبپاشی اور سی این ڈبلیو میں ایس ڈی او کی بھرتی کے لیے 24 جون کو ٹیسٹ منعقد ہوا۔

وزیرِ اعظم پورٹل پر نقل سے متعلق شکایت پیشگی موصول ہوئی تھیں، ٹیسٹ کے دوران 18 امیدواروں کو نقل کرتے پکڑا گیا۔

کمیشن نے کہا کہ امیدواروں سے الیکٹرانک آلات، گائیڈ اور نقل کے دیگر مواد برآمد ہوئے، نقل کرنے والے امیدواروں کے پرچے منسوخ کر دیے گئے۔

پبلک سروس کمیشن کاکہنا ہے کہ ایک سے تین سال تک امیدواروں پر امتحان دینے پر پابندی عائد کر دی ہے اور متعلقہ ٹیسٹ دوبارہ 23 دسمبر کو منعقد کیا جائے گا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...