Home سیاست ‎مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے بعد پارٹی پوزیشن سامنے آگئی

‎مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے بعد پارٹی پوزیشن سامنے آگئی

Share
Share

‎اسلام آباد: مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے بعد پارٹی پوزیشن سامنے آگئی۔ عام انتخابات میں ن لیگ نے 75 جنرل نشستیں جیتیں جبکہ 9 ارکان ن لیگ میں شامل ہوئے۔ خواتین کی 34 اور اقلیتوں کی 5 نشستیں بھی ن لیگ کو ملی ہیں ۔

‎قومی اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن ) 123 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی جماعت بن گئی۔

‎ عام انتخابات میں ن لیگ نے 75 جنرل نشستیں جیتیں جبکہ 9 ارکان ن لیگ میں شامل ہوئے۔ خواتین کی 34 اور اقلیتوں کی 5 نشستیں بھی ن لیگ کو ملیں۔

‎قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے ارکان کی تعداد 82 ہے۔ پیپلز پارٹی کے ارکان کی ایوان میں تعداد 73 ہوگئی۔ پیپلز پارٹی نے 54 جنرل نشستیں جیتیں جبکہ خواتین کی 16 اوراقلیتوں کی 3 نشستیں ملیں۔متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان کی تعداد 22 ہے۔ ایم کیو ایم کو 17 جنرل نشستیں ، خواتین کی مخصوص 4 اور ایک اقلیتی نشست ملی۔

‎قومی اسمبلی میں جمعیت علماء اسلام کے ارکان کی مجموعی تعداد 11 ہو گئی۔ جے یو آئی کی جنرل نشستوں کی تعداد 6 ہے جبکہ خواتین کی مخصوص 4 نشستیں اور اقلیت کی ایک نشست ملی۔

‎استحکام پاکستان پارٹی کے ارکان کی تعداد 4 ہے۔ جنرل نشستوں کی تعداد 3 اورخواتین کی مخصوص ایک نشست ملی۔ مسلم لیگ ق کی قومی اسمبلی کی سیٹوں کی تعداد 5 ہے ان میں 3 جنرل، ایک آزاد رکن جو پارٹی میں شامل ہوا اورخواتین کی ایک مخصوص نشست شامل ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...