Home سیاست اگست میں آئینی مدت ختم ہونے کے بعد نگران حکومت آجائے گی، مریم اورنگزیب

اگست میں آئینی مدت ختم ہونے کے بعد نگران حکومت آجائے گی، مریم اورنگزیب

Share
Share

لاہور: وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کس کہنا ہےکہ مسلم لیگ ن نوازشریف کی قیادت میں الیکشن کی تیاری کررہی ہے۔اگست میں آئینی مدت ختم ہونے کے بعد نگران حکومت آجائے گی، الیکشن میں انتخابی اتحاد کا فیصلہ وقت آنے پر کیا جائے گا۔

لاہور پریس کلب میں میٹ دی پریس سے گفتگو کرتے ہوئےمریم اورنگزیب نے کہا کہ مریم نواز نے انتخابی جلسے شروع کردیے ہیں، الیکشن کمیشن تاریخ دے گا تو انتخابات کرادیں گے۔ الیکشن میں انتخابی اتحاد کا فیصلہ وقت آنے پر کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہوگئے ہیں، جو گیدڑ لیڈر بننے کی کوشش کرے اُسے عوام مائنس کردیتے ہیں، ادھار کی پارٹی بالکل ایسے ہی بکھرتی ہے جیسے پی ٹی آئی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوجوانوں کے پلان گذشتہ دور میں روک دئیے گئے تھے جو اب دوبارہ شروع کیے ہیں، قوم نفرت، فساد سے تھک چکی ہے، اب ہمیں قوم کو جوڑنے اور اتحاد کی ضرورت ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ اتحاد اور ترقی کر کے دکھائی، 2013 سے 2018 والے دور کی دوبارہ بنیاد رکھ دی گئی ہے، آر ٹی ایس بٹھا کر اقتدار میں آنے والے ایسے ہی ریت کی دیوار ثابت ہوتے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ الیکشن میں اتحاد کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے تاہم وقت آنے پر اس حوالے سے قیادت مشاورت کر کے کوئی فیصلہ کرے گی، عوام کے اندر جڑیں مضبوط ہوں تو کسی کو سیاست سے مائنس نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے واضح کیا کہ استحکام پاکستان پارٹی مسلم لیگ ن کی بی ٹیم نہیں ہے البتہ سیاسی اتحاد کے حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے، مسلم لیگ ن عوام سے مینڈیٹ لیکر اقتدار میں آئےگی۔ انہوں نے کہا کہ میری تو خواہش ہے کہ نواز شریف ابھی پاکستان واپس آ جائیں۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران ریاض سمیت کسی کا بھی لاپتہ ہونا قابل قبول نہیں ہے، ہم تمام متعلقہ حکام سے مکمل رابطے میں ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...