Home Uncategorized صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد ایران نے مدد طلب کی تھی ،امریکا

صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد ایران نے مدد طلب کی تھی ،امریکا

Share
Share

واشنگٹن: امریکا کا کہنا ہے کہ صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد ایران نے مدد طلب کی تھی تاہم ایرانی حکومت خراب موسم میں 45 سال پرانا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کے فیصلے کی ذمہ دار ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے میڈیا بریفنگ میں ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال پر امریکی حکومت کی جانب سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں نئے صدر کا انتخاب ہوگا۔ ایرانی عوام کے انسانی حقوق اور بنیادی آزادی کی جدوجہد کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی وفات پر سرکاری تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں نئے صدر کا انتخاب ہو گا، اس موقعے پر ہم ایرانی عوام کی انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کیلئے جدوجہد کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد ایران نے امریکا سے مدد طلب کی تھی تاہم مدد فراہم کرنے کی تفصیلات بتانے سے گریزکرتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکومت خراب موسم میں 45 سال پرانا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کے فیصلے کی ذمہ دار ہے۔

امریکی ترجمان نے دعویٰ کیا کہ ایرانی حکومت نے اپنے طیاروں کو دہشت گردی کو سپورٹ کرنے کے لیے استعمال کیا۔ ایرانی حکومت پر پابندیاں جاری رکھیں گے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...