Home سیاست اسماعیل ہانیہ کی شہادت کے بعد اسرائیل کو اب ناجائز ریاست ڈکلیئر کرنا چاہیے،حافظ نعیم الرحمان

اسماعیل ہانیہ کی شہادت کے بعد اسرائیل کو اب ناجائز ریاست ڈکلیئر کرنا چاہیے،حافظ نعیم الرحمان

Share
Share

 

راولپنڈی : امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اسرائیل کو مغربی طاقتوں کی سرپرستی حاصل ہے، ایک ایک فلسطینی کے لہو میں امریکا کا ہاتھ شامل ہے۔اسرائیل کو اب اس واقعے کے بعد ناجائز ریاست ڈکلیئر کرنا چاہیے۔

راولپنڈی میں دھرنا شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کہنا کہ مسلم حکمران اسرائیل کے ساتھ معاہدے کرکے طاقت فراہم کررہے ہیں،اسرائیل نے 85فیصد غزہ کو تباہ کردیا، اسرائیل 7اکتوبر کو ہار چکا ہے،اب وہ حماس سے نہیں لڑپاتا، اسرائیل اپنا بدلہ عام انسانوں سے لے رہا ہے۔

انہوں نیکہا کہ اسرائیل کو یہ طاقت مسلم حکمرانوں کی خاموشی نے فراہم کی ہے، فوجیں فلسطینیوں کیلئے تو کچھ کر نہیں رہیں،بدقسمتی ! سے اسرائیل کو لگام دینے والا کوئی نہیں، امریکا اسرائیل کو طاقت اور اسلحہ فراہم کررہا ہے ، اسماعیل ہانیہ کی شہادت افسوس ناک ہے ، ان کی شہادت سے نئی تحریک جنم لے گی۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ احمدیوں کو کسی صورت آزادی نہیں دی جاسکتی،چیف جسٹس کو بھی یہ حق حاصل نہیں کہ وہ ماورائے آئین فیصلہ دیں، پاکستان آئین اور قانون کے مطابق چلنے والا ملک ہے، ہم قتل کے فتوے لگانے والے کی کسی طور حمایت نہیں کرسکتے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ ہم اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے،اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے، حکمران کوئی جواز نکالنے کی کوشش کرتے ہیں جس سے صورتحال تشویشناک ہوتی ہے،اسرائیل کو اب اس واقعے کے بعد ناجائز ریاست ڈکلیئر کرنا چاہیے۔

Share
Related Articles

جی ایچ کیو حملہ کیس ،بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست مسترد

راولپنڈی:جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان...

24 نومبر احتجاج،پی ٹی آئی کے 19 کارکنوں کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے 24 نومبر ڈی...

علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات، پارٹی وسیاسی امور پر گفتگو

راولپنڈی:وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی سے...

ایرانی وزیر خارجہ کی 8 سال بعد افغانستان آمد؛ طالبان وزیراعظم سے ملاقات کی

کابل:ایرانی وزیر خارجہ کی 8 سال بعد افغانستان پہنچ گئے ۔طالبان وزیراعظم...