Home نیوز پاکستان نیب ترامیم کے بعد بین الاقوامی قانونی مدد کے ذریعے ملنے والے شواہد قابل قبول نہیں رہے،چیف جسٹس

نیب ترامیم کے بعد بین الاقوامی قانونی مدد کے ذریعے ملنے والے شواہد قابل قبول نہیں رہے،چیف جسٹس

Share
Share

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا ہے کہ نیب ترامیم کے بعد بین الاقوامی قانونی مدد کے ذریعے ملنے والے شواہد قابل قبول نہیں رہے۔
نیب ترامیم کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ سماعت کر رہا ہے، بنچ میں جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ بھی شامل ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دینے شروع کیے تو چیف جسٹس پاکستان نے ان سے مخاطب ہو کر کہا کہ خواجہ حارث صاحب اجازت ہو تو مخدوم علی خان سے ایک بات پوچھ لوں؟

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ کل ہم نے ترمیمی قانون میں ایک اور چیز دیکھی، باہمی قانونی تعاون کے تحت حاصل شواہد کی حیثیت ختم کر دی گئی ہے، اب نیب کو خود وہاں سروسز لینا ہوں گی جو مہنگی پڑیں گی، آپ نے کل کہا تھا کہ باہمی قانونی تعاون کے علاوہ بھی بیرون ملک سے جائیدادوں کی رپورٹ آئی ہے، قانون میں تو اس ذریعے سے حاصل شواہد قابل قبول ہی نہیں۔

دوران سماعت نیب ترامیم کے بعد ریفرنسز واپس ہونے سے متعلق رپورٹ جمع کرا دی گئی۔

جسٹس اعجازالاحسن نے استفسار کیا کہ کیا نیب نے ایڈیٹڈ رپورٹ جمع کرا دی ہے؟، نیب کے پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ جی نیب نے رپورٹ دے دی ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ایف بی آر کے بیرون ملک سے حاصل کردہ ریکارڈ عدالت میں قابل قبول شواہد کے طور پر پیش نہیں کیے جا سکتے، کیا آئین پاکستان میں شکایت کنندہ کے حقوق درج ہیں؟

وکیل مخدوم علی خان نے جواب دیا کہ آئین میں صرف ملزم کے حقوق اور فیئر ٹرائل کے بارے میں درج ہے، ا?ئین پاکستان شکایت کنندہ کے حقوق کی بات نہیں کرتا۔

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نیب ترامیم کے بعد بین الاقوامی قانونی مدد کے ذریعے ملنے والے شواہد قابل قبول نہیں رہے، وکیل مخدوم علی خان نے جواب دیا کہ ایف بی آر کو بیرون ممالک سے اثاثوں کی تفصیلات موصول ہو جاتی ہیں۔

Share
Related Articles

بریتھ پاکستان کانفرنس: موسمیاتی تبدیلی انسانی بقا کیلئے سنگین خطرہ قرار، مشترکہ حکمت عملی پر زور

Islamabad: دو روزہ “بریتھ پاکستان کانفرنس” میں ماہرین، پالیسی سازوں اور مختلف...

ڈی جی آئی ایس پی آر: پاکستان نے معرکۂ حق میں بڑے دشمن کو عبرتناک شکست دی

Rawalpindi: Ahmed Sharif Chaudhry نے کہا ہے کہ پاکستان نے معرکۂ حق...

فرضی آمدن پر ٹیکس غیر آئینی قرار، وفاقی آئینی عدالت نے سیکشن 7E کالعدم قرار دے دیا

Islamabad: Federal Constitutional Court Pakistan نے انکم ٹیکس آرڈیننس کی متنازع شق...

گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف

Gilgit: Shehbaz Sharif نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی تمام صوبوں،...