Home تازہ ترین اولمپکس ریکارڈ کے بعد اب میرا ہدف ورلڈ ریکارڈ قائم کرنا ہے، ارشد ندیم

اولمپکس ریکارڈ کے بعد اب میرا ہدف ورلڈ ریکارڈ قائم کرنا ہے، ارشد ندیم

Share
Share

لاہور:پیرس اولمپکس 2024ء کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ اولمپکس کا ریکارڈ قائم کیا، اب میرا ہدف ورلڈ ریکارڈ قائم کرنا ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا کہ 4 ماہ کے وقفے کے بعد ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے، فٹنس پر توجہ ہے، جلد بھرپور پریکٹس بھی شروع کر دوں گا۔
ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ آئندہ سال اہم ایونٹس آ رہے ہیں، بھرپور تیاری کے ساتھ شریک ہوں گا، 2025ء میں بھی کامیابی حاصل کرنا ہدف ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایشین ایتھلیٹکس، ڈائمنڈ لیگز اور ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کروں گا۔
ادھر ارشد ندیم کے کوچ سلمان اقبال بٹ کا کہنا ہے کہ کنڈیشننگ سیشن جاری ہے، ارشد ندیم کے مسلز کو مضبوط کیا جا رہا ہے۔

Share
Related Articles

بانی تحریک انصاف سے مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کا معاملہ عجیب کشمکش کا شکار ہوگیا

راولپنڈی:بانی تحریک انصاف عمران خان سے مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کے معاملے...

سپریم کورٹ میں مجرمان کو قید تنہائی میں رکھنے سے متعلق رپورٹ پیش

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے...

بجلی 10 سے 12 روپے فی یونٹ سستی کر سکتے ہیں آئی ایم ایف سے بات کر رہے ہیں، اویس لغاری

اسلام آباد:وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئی ایم...

جماعت اسلامی کا بجلی کی قیمتوں کے خلاف 17 جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

لاہور: جماعت اسلامی نے بجلی کی قیمتوں کے خلاف 17 جنوری کو...