Home تازہ ترین اولمپکس ریکارڈ کے بعد اب میرا ہدف ورلڈ ریکارڈ قائم کرنا ہے، ارشد ندیم

اولمپکس ریکارڈ کے بعد اب میرا ہدف ورلڈ ریکارڈ قائم کرنا ہے، ارشد ندیم

Share
Share

لاہور:پیرس اولمپکس 2024ء کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ اولمپکس کا ریکارڈ قائم کیا، اب میرا ہدف ورلڈ ریکارڈ قائم کرنا ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا کہ 4 ماہ کے وقفے کے بعد ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے، فٹنس پر توجہ ہے، جلد بھرپور پریکٹس بھی شروع کر دوں گا۔
ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ آئندہ سال اہم ایونٹس آ رہے ہیں، بھرپور تیاری کے ساتھ شریک ہوں گا، 2025ء میں بھی کامیابی حاصل کرنا ہدف ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایشین ایتھلیٹکس، ڈائمنڈ لیگز اور ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کروں گا۔
ادھر ارشد ندیم کے کوچ سلمان اقبال بٹ کا کہنا ہے کہ کنڈیشننگ سیشن جاری ہے، ارشد ندیم کے مسلز کو مضبوط کیا جا رہا ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...