Home سیاست صدارتی آرڈیننس جاری ہونے کے بعد نیب قانون میں تبدیلی کی تفصیلات سامنے سامنے آگئیں

صدارتی آرڈیننس جاری ہونے کے بعد نیب قانون میں تبدیلی کی تفصیلات سامنے سامنے آگئیں

Share
Share

اسلام آباد:صدارتی آرڈیننس جاری ہونے کے بعد نیب قانون میں تبدیلی کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔نیب آرڈیننس کے تحت چیئرمین کو وعدہ معاف گواہ بنانے کا اختیار، جھوٹا مقدمہ بنانے پر سزا ہو گی۔

نیب قانون میں مزید ترمیم کے بعد کسی کو فائدہ پہنچانے کے بدلے تحائف لینے یا دینے کو جرم قرار دے دیا گیا ہے، چیئرمین نیب کو مقدے میں سے کسی شخص کو وعدہ معاف گواہ بنانے کا اختیار بھی دے دیا گیا، وعدہ معاف گواہ اپنی گواہی مجسٹریٹ کے رو برو ریکارڈ کروائے گا۔

صدارتی آرڈیننس کے مطابق وعدہ معاف گواہ نے کوئی بات چھپانے کی کوشش کی تو اس کی معافی منسوخ ہو جائے گی، معافی منسوخ ہونے کی صورت میں وعدہ معاف گواہ کی گواہی اس کے خلاف بھی استعمال ہو سکے گی، نیب ملزم کو 14 کے بجائے 30 دن تک حراست میں رکھ سکے گا۔

مقدمہ جھوٹا اور بد نیتی پر بنایا جانا ثابت ہونے پر مقدمہ بنانے والے کو تین سال تک قید کی سزا ہو سکے گی، چیئرمین نیب مقدمے کی پیروی کیلئے کسی بھی وکیل کی خدمات حاصل کر سکے گا، ترمیمی آرڈیننس نیب آرڈیننس 2023ء کہلائے گا جو فوری طور پر نافذ العمل ہو جائے گا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...