Home Uncategorized وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کمپنیوں کے درمیان ورچوئل دفاتر کے قیام پر اتفاق

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کمپنیوں کے درمیان ورچوئل دفاتر کے قیام پر اتفاق

Share
Share

اسلام آباد: وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کمپنیوں کے درمیان پاکستان میں ورچوئل دفاتر کے قیام پر اتفاق ہو گیا۔ورچوئل دفاتر میں سوشل میڈیا کمپنیوں کا نمائندہ 24 گھنٹے دستیاب ہو گا اور کمپنیاں حکومت پاکستان کی شکایت پر فوری پراسس کریں گی۔

وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی حکام کے مطابق وفاقی حکومت نے نظرثانی شدہ سوشل میڈیا رولز کو حتمی شکل دیدی ہے۔ سوشل میڈیا کمپنیاں پاکستان میں دفاتر کھولنے کے بجائے ورچوئل دفاتر بنائیں گی۔

حکومت کی سوشل میڈیا رولز کمیٹی نے متنازعہ مواد کو تین حصوں میں تقسیم کردیا ہے۔ ریڈ لسٹ میں شامل مواد فوری ہٹانا ہوگا۔ یلو لسٹ میں شامل مواد شکایت کے بہتر گھنٹوں میں ہٹانا لازم ہوگا۔ معمول کی شکایات کے مواد کو گرین لسٹ میں رکھا گیا ہے۔

حکام کے مطابق سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلیے الگ اتھارٹی نہیں بنائی جائے گی بلکہ پی ٹی اے ہی سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرے گی۔ سوشل میڈیا کمیٹی نے رولز میں تجویز سزاؤں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...