Home Uncategorized احمد علی اکبر اداکارہ یمنیٰ زیدی کیساتھ رومانوی کردار ادا کرنے کے خواہشمند

احمد علی اکبر اداکارہ یمنیٰ زیدی کیساتھ رومانوی کردار ادا کرنے کے خواہشمند

Share
Share

کراچی:معروف پاکستانی اداکار احمد علی اکبر نے اداکارہ یمنیٰ زیدی کیساتھ رومانوی کردار نبھانے کی خواہش کااظہار کردیا۔

ڈرامہ پری زاد سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اداکار احمد علی اکبر نے حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

ڈرامے میں رومانوی کردار سے متعلق سوال پر احمد علی اکبر کا کہنا تھا کہ میں اچھے سکرپٹ کا منتظر ہوں جس میں لڑکے اور لڑکی کی اچھی کیمسٹری ہو، ابھی تک تو ایسا کوئی سکرپٹ نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے مداحوں کے لیے یمنیٰ زیدی کے ساتھ رومانوی کردار کرنا چاہتا ہوں، یمنیٰ بھی اسی انتظار میں ہے کہ کوئی اچھی کہانی آئے تو ہم دونوں ایک ساتھ کام کریں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...