Home sticky post 6 سیلاب کے بعد احسن اقبال کا کرتارپور کا ہنگامی دورہ، بھارت کی آبی جارحیت کی شدید مذمت

سیلاب کے بعد احسن اقبال کا کرتارپور کا ہنگامی دورہ، بھارت کی آبی جارحیت کی شدید مذمت

Share
Share

کرتارپور:وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کرتارپور کا ہنگامی دورہ کیا اور بھارت کی آبی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے قدرتی آفت کو بھی سیاست کا ذریعہ بنا دیا ہے اور پاکستان کے ساتھ بروقت معلومات شیئر نہیں کیں، جو انتہائی افسوسناک اور غیر انسانی طرزِ عمل ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کرتارپور کا ہنگامی دورہ کیا اور ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی، کرتارپور میں بعض زائرین پانی کے ریلوں کے باعث محصور ہو گئے تھے۔

وزیر نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور ان شاء اللہ تمام زائرین کو بحفاظت نکال لیا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ “یہ بھارت کی آبی جارحیت کی بدترین مثال ہے،بھارت دریاوٴں پر پانی جمع کر کے بغیر اطلاع کے اچانک ریلوں کی صورت میں چھوڑ دیتا ہے، جس سے قیمتی جانوں اور املاک کو خطرہ لاحق ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کا یہ اقدام اس حقیقت کو واضح کرتا ہے کہ کچھ معاملات قومی تنازعات اور سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوتے ہیں۔ “آبی وسائل کے معاملے پر ممالک کو تمام اختلافات ایک طرف رکھ کر تعاون کو یقینی بنانا چاہیے تاکہ انسانی جان و مال کو زیادہ سے زیادہ تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

احسن اقبال نے بھارت کے اس رویے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے قدرتی آفت کو بھی سیاست کا ذریعہ بنا دیا ہے اور پاکستان کے ساتھ بروقت معلومات شیئر نہیں کیں، جو انتہائی افسوسناک اور غیر انسانی طرزِ عمل ہے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...