Home Uncategorized آئمہ بیگ کا ملک بھر میں ‘می ٹو’ مہم چلانے کا اعلان

آئمہ بیگ کا ملک بھر میں ‘می ٹو’ مہم چلانے کا اعلان

Share
Share

پاکستانی میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے عْمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد ملک بھر میں ‘می ٹو’ مہم چلانے کا اعلان کیا ہے۔

آئمہ بیگ نے اپنے ا?فیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں کہا کہ عْمرے کی ادائیگی کے بعد مجھے بہت ہمت ملی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ میرے ملک کی خواتین کو مضبوط بنانے اور اْنہیں دھوکے باز لوگوں سے بچانے کے لیے ‘می ٹو’ مہم کی بہت ضرورت ہے۔

گلوکارہ نے کہا کہ کافی عرصے سے میری نظر میں کئی ایسے شکاری لوگ ہیں جنہوں نے لڑکیوں کی زندگیاں تباہ و برباد کی ہیں لیکن میں چند وجوہات کی وجہ سے اب تک خاموش تھی۔

اْنہوں نے کہا کہ میں اپنی خاموشی کی وجہ سے ہمیشہ شرمندہ رہوں گی لیکن اب میں اعلان کررہی ہوں کہ میں بہت جلد ‘می ٹو تحریک’ کا آغاز کرنے والی ہوں، میں خواتین کے لیے آواز بْلند کروں گی۔

آئمہ بیگ نے کہا کہ اس تحریک کے ذریعے پیغام دوں گی کہ ہم خواتین کوئی کھلونا یا مذاق نہیں ہیں بلکہ ہم مردوں کے اس دنیا میں وجود کا سبب ہیں لہٰذا ہمیں عزت ملنی چاہیے۔

گلوکارہ نے خواتین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس می ٹو تحریک کے ذریعے ظلم و زیادتی کے خلاف آواز بْلند کریں کیونکہ کئی لڑکیاں زیادتیوں کی وجہ سے ذہنی و جسمانی تکلیف کا سامنا کررہی ہیں۔

اْنہوں نے مزید کہا کہ میرے پاس کچھ لوگوں کے ناموں کی فہرست ہے جنہوں نے خواتین پر ظلم کیا، ہم دلائل اور ثبوت کے ساتھ کام کریں گے اور تمام خواتین کی مدد کریں گے۔

Share
Related Articles

لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی ،11افرادجاں بحق، 4پاکستانی بھی شامل

اسلام آباد: لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی...

معاشی استحکام نے مارکیٹ کو نئی زندگی بخشی اور ترقی کی نئی راہیں کھولی ہیں، محمد اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا...

مریم اورنگزیب کے بھیس بدل کر جناح اور لاہور چلڈرن اسپتالوں کے سرپرائز دورے

لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی مریم...

وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں زیر تعلیم افغان طلباء کا ریکارڈ طلب کر لیا

پشاور/ اسلام آباد:وفاقی وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں...