Home نیوز دنیا فضائی حدود بندش ،بھارتی ایئر لائنز کو 10 روز میں 225 کروڑ بھارتی روپے کا نقصان ہو گیا

فضائی حدود بندش ،بھارتی ایئر لائنز کو 10 روز میں 225 کروڑ بھارتی روپے کا نقصان ہو گیا

Share
Share

پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئر لائنز کو 10 روز میں 225 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا نقصان ہو گیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش کو 11 روز ہو گئے ہیں، 10 روز کے دوران 1150 بھارتی پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اندازہ ہے کہ بھارتی ایئر لائنز کو 10 روز میں225 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے ایئر انڈیا، آکاسا ایئر، اسپائس جیٹ، انڈی گو ایئر، ایئر انڈیا ایکسپریس کی پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی طیاروں کو آدھے بھارت سے ہو کر بحیرۂ عرب سے جانا پڑ رہا ہے، بھارتی ایئر لائنز کو لمبے روٹس سے فیول اور آپریشنل اخراجات بڑھنے سے مالی نقصان ہو رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے ایک بھارتی ایئر لائن کا وسط ایشیائی ممالک کا آپریشن بند ہوا، امرتسر، دہلی، ممبئی، احمد آباد، بنگلورو سے تمام ایئر لائنز کو یومیہ کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق طویل روٹس کی بھارتی پروازوں کے عملے کو ڈیوٹی ٹائم لمیٹیشن سے یورپ میں بدلنا پڑ رہا ہے، دو بار لینڈنگ، ری فیولنگ سے بھارتی ایئر لائنز کو کروڑوں روپے ایئر پورٹ چارجز دینا پڑ رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق غیر یقینی صورتِ حال سے مسافر بھارتی ایئر لائنز کی جگہ دیگر ملکوں کی ایئر لائنز کو ترجیح دینے لگے ہیں، مسافروں کو بھارتی ایئر لائنز کی پروازیں منسوخ ہونے پر ریفنڈز ملنے میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پاکستان نے ابتدائی طور 23 اپریل تا 23 مئی بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کی ہیں۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...