Home Uncategorized ایشوریا اور عالیہ بھٹ کی پیرس فیشن ویک سے نئی تصاویر کی دھوم

ایشوریا اور عالیہ بھٹ کی پیرس فیشن ویک سے نئی تصاویر کی دھوم

Share
Share

پیرس: بالی ووڈ کی صفِ اول اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور عالیہ بھٹ کی پیرس فیشن ویک سے نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

حال ہی میں ایشوریا رائے بچن اور عالیہ بھٹ نے پیرس فیشن ویک 2024 میں شرکت کی، دونوں اداکاراوٴں نے بیوٹی برانڈ لوریئل کی ایمبیسیڈرز کے طور پر اپنے منفرد انداز میں شرکت کی۔

عالیہ بھٹ نے اپنے پیرس فیشن ویک ڈیبیو میں میٹالک سلور کارسیٹ بسٹیئر اور بلیک پینٹس زیب تن کی جبکہ ایشوریا رائے بچن نے ایک شاندار سرخ گاوٴن پہنا جس نے اداکارہ کے انداز کو مزید شاہانہ بنایا۔

اس ایونٹ کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جوکہ ریمپ واک سے قبل لی گئی تھی، مذکورہ تصویر میں ایشوریا رائے اور عالیہ بھٹ کو تیار ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عالیہ بھٹ اور ایشوریا رائے میک اپ روم میں موجود ہیں، ایشوریا کا میک اپ چل رہا ہے جبکہ عالیہ پیچھے بیٹھ کر بڑی ہی حیرت سے اْنہیں دیکھ رہی ہیں۔

اس وائرل تصویر پر مداحوں کا کہنا ہے کہ ایشوریا رائے کی خوبصورتی اور انداز نے عالیہ بھٹ کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...