Home سیاست گینگ آف تھری کی توسیع کے لیے سارا ملک داوٴ پر لگا ہوا ہے،بانی پی ٹی آئی

گینگ آف تھری کی توسیع کے لیے سارا ملک داوٴ پر لگا ہوا ہے،بانی پی ٹی آئی

Share
Share

راولپنڈی: بانی چیئرمین تحریک انصاف نے کہا ہے کہ حکومت ساری عدلیہ کو تباہ کرنے پر لگی ہوئی ہے۔ الیکشن فراڈ کو کور کرنے کے لیے ان کو اپنے ججز چاہئیں۔گینگ آف تھری کی توسیع کے لیے سارا ملک داوٴ پر لگا ہوا ہے۔ یہ چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کسی بھی طرح سے اوپر نہ آئے۔

اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں کل سے جو ہو رہا ہے سب کو پتا چل گیا ہے یہ کیا کر رہے ہیں۔ یہ سب گینگ آف تھری کو توسیع دینے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ ملک کا بیڑا غرق تو انہوں نے کر لیا، اب سپریم کورٹ کو بھی تباہ کر رہے ہیں۔ گینگ آف تھری کی توسیع کی وجہ سے سارا ملک داوٴ پر لگا ہوا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ یہاں سارے فیصلے لکھے ہوئے آتے ہیں، ججز آ کر سنا دیتے ہیں۔ یہ چاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججز بھی تابع ہو جائیں۔ ہائی کورٹ کے ججز پر دباوٴ ڈالا جا رہا ہے۔حکومت ساری عدلیہ کو تباہ کرنے پر لگی ہوئی ہے۔ الیکشن فراڈ کو کور کرنے کے لیے ان کو اپنے ججز چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 8فروری کے انتخابات کو پوری دنیا نے فراڈ الیکشن کہا۔ ایک مرتبہ بھی قاضی فائز عیسیٰ نے یہ نہیں کہا کہ ہماری خواتین اور کارکنان جو جیلوں میں ہیں ان کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔ 9مئی واقعات میں انہوں نے آگ لگائی۔ آئی ایس پی آر جواب دے کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز کہاں گئیں؟۔ یہ چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کسی بھی طرح سے اوپر نہ آئے۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمیں کوئی بھی جلسہ نہیں کرنے دیا جا رہا۔ چیف جسٹس کا یہ کام ہوتا ہے کہ وہ بنیادی حقوق کا تحفظ کرے۔ گرمیوں کا جلسہ بھی کیا کبھی 6 بجے ختم ہوتا ہے؟ ساری قوم کو پتا ہے کیا ہو رہا ہے۔ کل سے جو ہو رہا ہے اس سے واضح ہے کہ چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر ملے ہوئے ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...