Home Uncategorized اجمل سمیول ایشیا کے پہلے ڈس ایبلڈ پیرا گلائیڈنگ پائلٹ بن گئے

اجمل سمیول ایشیا کے پہلے ڈس ایبلڈ پیرا گلائیڈنگ پائلٹ بن گئے

Share
Share

ہانگ کانگ: ہانگ کانگ میں مقیم پاکستانی اجمل سمیول ایشیا کے پہلے ڈس ایبلڈ پیرا گلائیڈنگ پائلٹ بن گئے۔

59 سالہ اجمل سمیول کراچی میں پیدا ہوئے اور ابتدائی زندگی ملتان میں گزاری، 1986 میں انہوں نے پاکستان آرمی سنگل کور میں شمولیت اختیار کی مگر 1987 میں ایک ٹریفک حادثے میں ان کی ریڑھ کی ہڈی متاثر ہوئی اور وہ چلنے پھرنے میں معذوری کا شکار ہوگئے۔

مگر اس معذوری کو انہوں نے اپنے خوابوں کی تعبیر کی راہ میں نہیں آنے دیا اور معذوری کے باوجود انہوں نے اڑان بھرنے کا اپنا خواب پورا کیا اور ایشیا کے پہلے ڈس ایبلڈ پیرا گلائیڈنگ پائلٹ بن گئے۔

اجمل نے پیرا گلائیڈنگ کی تربیت جنوبی افریقا میں حاصل کی اور اب ان کی نظریں ایک عالمی ریکارڈ پر ہے، وہ تنزانیہ میں واقع 5895 میٹر بلند ماؤنٹ کلیمنجرو سے پیرا گلائیڈ کرنے والے پہلے ڈس ایبلڈ پیرا گلائیڈر بننا چاہتے ہیں۔

Share
Related Articles

مریم اورنگزیب کے بھیس بدل کر جناح اور لاہور چلڈرن اسپتالوں کے سرپرائز دورے

لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی مریم...

وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں زیر تعلیم افغان طلباء کا ریکارڈ طلب کر لیا

پشاور/ اسلام آباد:وفاقی وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں...

جے یوآئی کے سینئر رہنماء حافظ حسین احمدکا انتقال ، نماز جنازہ ادا کر دی گئی

کوئٹہ :جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما اور سینیٹر حافظ حسین احمد...

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...