Home سیاست بزور طاقت کرائی جانے والی آئینی ترامیم کا حصہ نہیں بنیں گے، اختر مینگل

بزور طاقت کرائی جانے والی آئینی ترامیم کا حصہ نہیں بنیں گے، اختر مینگل

Share
Share

اسلام آباد: سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ دنیا کے کسی بھی ملک میں ایسی جمہوریت نہیں ملے گی پارلیمنٹ میں بیٹھے کسی رکن کی کوئی حیثیت نہیں آئینی ترمیم خفیہ طریقے سے لائی جارہی ہے اس کا حصہ نہیں بنیں گے۔

اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ آئین کوئی خفیہ دستاویز نہیں ہوتی، ہر شہری کا حق ہے آئین میں ترامیم بارے اس کو پتا ہو، تمام سیاسی جماعتوں اور ان کے رہنماوٴں کو پتا ہو، سوال یہ ہے ان ترامیم کا سربراہ کون ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے کسی بھی ملک میں ایسی جمہوریت نہیں ملے گی، یہاں پر جو بھی ڈکٹیٹر گزرے ہیں انہوں نے بھی ریفرنڈم کروایا، ایک ماہ سے ہنگامی صورتحال ہے، آئینی ترامیم خفیہ طریقے سے لائی جارہی ہیں، ہم اس آئینی ترمیم کا حصہ نہیں بنیں گے،بزور طاقت کرائی جانے والی آئینی ترامیم کا حصہ نہیں بنیں گے۔

اختر مینگل کا کہنا تھا کہ مسودہ مختلف اقساط میں شیئر ہورہا ہے، مشرف دور میں بھی گن پوائنٹ پر ہم نے مذاکرات نہیں کیے، ایسی کونسی ایمرجنسی ہے جو راتوں رات خفیہ ترمیم کی ضرورت پڑ گئی، ایسی کونسی ترمیم ہے جسے پبلک کرنا حکمرانوں کیلئے باعث شرم ہے، ماں بیٹوں کو اٹھا کر آپ آئینی ترامیم کا کہتے ہیں۔

سربراہ بی این پی نے کہا کہ پارلیمنٹ میں بیٹھے کسی رکن کی کوئی حیثیت نہیں، قاسم بزنجو اور اس کا بیٹا گزشتہ 5 دن سے غائب ہیں، سید احسان شاہ کو پارلیمنٹ لاجز میں یرغمال بناکر بیوی کو مجبور کیا جارہاہے، اب سب کیلئے وقت آگیا ہے وہ راستہ اختیار کریں جو میں نے اختیار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کیا یہی ووٹ کی عزت ہے؟ ہمارے نمائندگان اغوا کیے جارہے ہیں، دباوٴ میں نہیں اپنے ممبران سے اظہار یکجہتی کیلئے وطن آیا ہوں، آئینی ترامیم کیلئے مجھ سے رابطہ کیا گیا، میں نے کہا استعفیٰ دے چکا ہوں، ہمارے ممبران واپس آنے تک ترامیم کا حصہ نہیں بنیں گے چاہے جنت کا راستہ دکھایا جائے، 73 کا آئین ہمارے لیے کچھ نہیں کرسکا 26ویں ترمیم کو بھی دیکھ لیں گے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...