Home سیاست القادر ٹرسٹ کیس ، بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت منظور ، نیب کو گرفتاری سے روک دیا

القادر ٹرسٹ کیس ، بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت منظور ، نیب کو گرفتاری سے روک دیا

Share
Share

اسلام آباد: احتساب عدالت نے القادر ٹرسٹ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو گرفتاری سے روک دیا۔جبکہ انہیں پانچ پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔

القادر ٹرسٹ کیس میں بشریٰ بی بی کے وکیل خواجہ حارث احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش ہوئے اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی۔

بعد ازاں بشریٰ بی بی اور عمران خان سخت سکیورٹی کے حصار میں احتساب عدالت پہنچے جہاں بشریٰ بی بی کی حاضری لگوائی گئی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے پانچ پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی۔

دوران سماعت وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔ عدالت نے درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے روک دیا۔ عدالت نے 31 مئی تک درخواست ضمانت منظور کرلی اور نیب کو نوٹس جاری کرکے 31 مئی تک جواب طلب کر لیا۔

خیال رہے کہ بشریٰ بی بی کی لاہور ہائی کورٹ سے ملنے والی حفاظتی ضمانت آج ختم ہو رہی تھی، جس پر لیگل ٹیم نے آج پہلے اسلام آباد ہائی کورٹ اور بعد ازاں احتساب عدالت ہی میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا جب کہ عمران خان القادر ٹرسٹ کیس میں پہلے ہی 31 مئی تک ضمانت پر ہیں۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی آئی ٹی ٹریننگ کے منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ٹی ٹریننگ کے منصوبوں پر تیزی...

سپریم کورٹ میں کل اہم کیسز سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں کل چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں...

تحریک انصاف کا عمران خان کا خصوصی پیغام پہنچانے کے لیے مولانا فضل الرحمٰن سے رابطہ متوقع

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی طرف سے جمعیت علمائے...

حکومت کا ڈیجیٹل پرائز بانڈ متعارف کروانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے ڈیجیٹل پرائز بانڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کر...