Home سیاست القادر ٹرسٹ کیس بھی توشہ خانہ کی طرح بے بنیاد ہے، بیرسٹر گوہر

القادر ٹرسٹ کیس بھی توشہ خانہ کی طرح بے بنیاد ہے، بیرسٹر گوہر

Share
Share

اسلام آباد:رہنما تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس بھی بے توشہ خانہ کی طرح بے بنیاد ہے ۔بشریٰ بی بی کے حوالے سے ہمیں بہت سے خدشات ہیں، بشری بی بی کو سلو پوائزنگ دی جارہی ہے۔

رہنما تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے آج جیل میں ملاقات ہوئی ہے ، بانی پی ٹی آئی کے خلاف القادر ٹرسٹ کا کیس چل رہا ہے، یہ کیس بھی توشہ خانہ کی طرح بے بنیاد ہے کہ ٹرسٹی خود کبھی مالک نہیں ہوتا، جب آزاد عدلیہ کے سامنے یہ کیسز آئیں گے تو ختم ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کا کیس سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے، فارم 45کوفارم47میں شکست میں تبدیل کیا گیا اس پر بھی فیصلہ دیںا چاہیئے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کے حوالے سے ہمیں بہت سے خدشات ہیں، بشری بی بی کو سلو پوائزنگ دی جارہی ہے، محاذ آرائی ہم میں سے کوئی نہیں چاہتا ، بشریٰ بی بی کو بنی گالہ میں کس نے رکھا ، بشریٰ بی بی کو اڈیالہ میں ہونا چاہیے تھا ہمارا مطالبہ ہے بشریٰ بی بی کا خیال رکھا جائے۔

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ پارٹی کے اندر اختلافات ہمارا اندرونی معاملہ ہے ،اس کو حل کریں گے، ہماری جو بہنیں جیلوں میں ہیں ان کو فوری رہا کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملاقات کے دوران خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن رکوانے کی مذمت کی اورہائیکورٹ کےججر کے معاملے پر سپریم کورٹ کا فل بنچ بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...