Home نیوز پاکستان القادر ٹرسٹ کیس،فریقین کو جواب جمع کرانے کیلئے 18 ستمبر تک کی مہلت

القادر ٹرسٹ کیس،فریقین کو جواب جمع کرانے کیلئے 18 ستمبر تک کی مہلت

Share
Share

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ میں القادر ٹرسٹ کی رجسٹریشن کے معاملے پر چیئرمین تحریک انصاف اور بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی، عدالت نے فریقین کو جواب جمع کرانے کیلئے 18 ستمبر تک کا وقت دے دیا۔

وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ اپریل 2024 میں ٹرسٹ کی ازسرنو رجسٹریشن کیلئے درخواست دی، قانون کے مطابق 90 دن میں رجسٹریشن کے حوالے سے فیصلہ کردیا جاتا ہے، 90 دن کا عرصہ گزر جانے کے باوجود رجسٹریشن پرعملدرآمد نہیں کیا گیا۔

عدالت نے ریمارکس دئیے کہ فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کررہے ہیں، دوسری طرف کا موقف آجائے تو پھر دیکھ لیتے ہیں۔

بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی آئندہ سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کردی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...