Home sticky post 4 علیمہ خان کے 14ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

علیمہ خان کے 14ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Share
Share

راولپنڈی میں 26 نومبر تھانہ صادق آباد احتجاج کیس کی سماعت ہوئی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے علیمہ خان کے 14ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے، علیمہ خان کے دونوں گارنٹرز کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔

عدالت نے علیمہ خان اور ان کے دونوں گارنٹرز کو گرفتار کر کے کل منگل 24 فروری کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ مقدمہ کے دونوں آخری تفتیشی افسران گواہان کو بھی کل طلب کر لیا گیا۔

پراسیکیوٹر نے موٴقف اپنایا کہ علیمہ خان دانستہ ٹرائل میں رکاوٹ ڈال رہی ہے، حقِ جرح ختم کیا جائے اور علیمہ خان کے لیے سرکاری وکیل مقرر کر کے ٹرائل آگے بڑھایا جائے۔

عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر کے پیش کرنے کا حکم دیا۔ سماعت کے دوران علیمہ خان اور وکیل صفائی پیش نہ ہونے پر عدالت نے سخت اظہارِ برہمی کیا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...