Home sticky post 5 کاش مریم نواز کراچی آجائیں تو یہاں کا حال بھی اچھا ہوجائے، مومنہ اقبال

کاش مریم نواز کراچی آجائیں تو یہاں کا حال بھی اچھا ہوجائے، مومنہ اقبال

Share
Share

کراچی :نامور پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے پنجاب کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہاں حالات بہت اچھے ہوگئے ہیں، کاش مریم نواز کراچی آجائیں تو یہاں بھی بہتری ہوسکے۔

پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کا کراچی سے متعلق ایک کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں وہ کراچی کی بہتری کے لیے مریم نواز کے شہر قائد میں موجودگی کی خواہش ظاہر کررہی ہیں۔

وائرل کلپ میں مومنہ اقبال نے کہا کہ پنجاب میں اس وقت بہت اچھا کام ہورہا ہے اور وہاں کی صورتحال بہت بہتر ہے جس پر میزبان فیصل قریشی نے کہا کہ کراچی والوں کے لیے بھی کچھ کہہ دیں؟

ادکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے تو اس حوالے سے باقاعدہ لکھ پوچھا ہے کہ ’کراچی والوں کا کوئی ہے تو ہمیں بتادیں‘، کیوں کہ میں زیادہ تر کراچی میں رہتی ہوں تو کراچی بھی میرا ہی ہوا، اس لیے مجھے یہاں پر تھوڑے سے مسائل ہوجاتے ہیں۔

فیصل قریشی نے کہا ’ان کو بھی بولیں کہ سمجھائیں کسی کو، ہماری تو کوئی سن نہیں رہا شاید آپ کی کوئی سن لیں‘۔
مومنہ اقبال نے جواب دیا ’بس پھر ایک مریم نواز ادھر بھی آجائیں تو شاید کراچی کا حال اچھا ہوجائے‘۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال جنوری میں تاجروں سے ملاقات کے دوران کراچی کے تاجروں نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے کہا تھا کہ ’کچھ عرصے کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ہمیں دے دیں اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ آپ رکھ لیں۔
کراچی کے تاجروں کی جانب سے یہ مطالبہ سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوتا تھا اور صارفین نے پیپلزپارٹی اور مراد علی شاہ کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔

Share
Related Articles

ضرورت پڑنے پر ایران کے خلاف کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیرِ دفاع

سنگاپور: امریکی دفاعی پالیسی پر اہم بیان امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ...

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

رامیپرل دوا کی کھیپ میں خوراک کی خرابی کا انکشاف، برطانیہ میں ہیلتھ الرٹ جاری

لندن: بلڈ پریشر اور گردوں کے مریضوں کے لیے اہم انتباہ برطانیہ...

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا، چاندی سستی ہوگئی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا...