Home sticky post 3 الیگزینڈر لوکاشینکو مسلسل7 ویں بار بیلا روس کے صدر منتخب

الیگزینڈر لوکاشینکو مسلسل7 ویں بار بیلا روس کے صدر منتخب

Share
Share

بیلاروس میں ایک بار پھر روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے قریبی دوست سمجھے جانے والے الیگزینڈر لوکاشینکو صدر منتخب ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس سے آزادی کے بعد الیگزینڈر لوکاشینکو بیلا روس کے پہلے صدر 1994 میں بنے تھے۔جس کے بعد تاحال ہر صدارتی انتخاب میں وہی فتح حاصل کرتے آ رہے ہیں۔

مسلسل 7 ویں مرتبہ بیلا روس کے صدر منتخب ہونے والے الیگزینڈر لوکاشینکو نے اس بار بھی بھاری اکثریت سے فتح حاصل کی ہے۔

ان کے مقابل میں 4 امیدواروں میں سے کوئی بھی 5 فیصت ووٹ بھی حاصل نہ کرسکا جب کہ الیگزینڈر لوکاشینکو کو 87 فیصد ووٹ ملے۔

یاد رہے کہ الیگزینڈر لوکاشینکو کے مدمقابل میں چاروں صدارتی امیدوار بھی ان کے ہی حامی تھی۔

روس کو یوکرین جنگ میں فضائی اڈے اور اپنی سرحد استعمال کرنے کی اجازت دینے سے الیگزینڈر لوکاشینکو اور پوٹن کے درمیان گہری دوستی عیاں ہوتی ہے۔

Share
Related Articles

حج انتظامات، عازمین کو حاجی کیمپ سے ٹکٹ، ویزہ، شناختی لاکٹ، اسٹیکرز اور موبائل سم ملے گی

اسلام آباد:وفاقی وزیر مذہبی امور کی زیرصدارت حج انتظامات کے حوالے سے...

وزیراعظم اور نواز شریف نے کینال منصوبے پر پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے متنازع...

اسلام آباد سمیت تمام ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹس تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:ملک کی چاروں ہائی کورٹس سمیت اسلام آباد ہائی کورٹ میں...