Home سیاست علی امین گنڈاپور اور شکیل خان کے درمیان واٹس ایپ گروپ میں مبینہ تلخ کلامی ،سخت جملوں کاتبادلہ

علی امین گنڈاپور اور شکیل خان کے درمیان واٹس ایپ گروپ میں مبینہ تلخ کلامی ،سخت جملوں کاتبادلہ

Share
Share

پشاور: سابق صوبائی وزیر شکیل خان اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے درمیان واٹس ایپ گروپ میں مبینہ تلخ کلامی ہوئی۔تلخ کلامی کے دوران شکیل خان نے واٹس گروپ میں ہی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو استعفیٰ دیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے دونوں رہنماوٴں کے درمیان تلخ کلامی گزشہ رات ایک بجے کے قریب تحریک انصاف کے پارلیمنٹرینز کے واٹس ایپ گروپ میں ہوئی، گروپ میں علی امین گنڈاپور اور شکیل خان میں ایک گھنٹے تک تلخ جملوں کا تبادلہ جاری رہا۔

ذرائع کا بتایا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور شکیل خان نے ایک دوسرے پر کرپشن کے الزامات لگائے، شکیل خان نے وزیر اعلیٰ کو بااختیار نہ ہونے کا طعنہ بھی دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تلخ کلامی کے دوران شکیل خان نے واٹس گروپ میں ہی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو استعفیٰ دیا، جس پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے جواب دیا کہ میں نے پہلے ہی سے آپ کو فارغ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دیگر وزراء اور اراکین اسمبلی کی مداخلت پر دونوں نے واٹس ایپ گروپ سے میسیجز ڈیلیٹ کر دیئے۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے سابق وزیر مواصلات شکیل خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا تاہم وزیر اعلیٰ کے پی نے اپنے بیان میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی منظوری سے بنائی گئی گڈ گورننس کمیٹی نے شکیل خان کی کارکردگی پر انہیں ہٹانے کی منظوری دی تھی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...