Home سیاست علی امین گنڈا پور کا خیبرپختونخوا میں طلبہ یونینز کی بحالی کا اعلان

علی امین گنڈا پور کا خیبرپختونخوا میں طلبہ یونینز کی بحالی کا اعلان

Share
Share

پشاور: وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے خیبرپختونخوا میں طلبہ یونینز کی بحالی کا اعلان کردیا۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہماری حقیقی آزادی کی جنگ جاری ہے اور رہے گی، یہ جنگ ہم جیتیں گے۔

گورنمنٹ کالج پشاور میں سرکاری کالجوں کی سولرائزیشن کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ نوجوان ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں ہم نوجوانوں کی فلاح کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، ہم اس صوبے میں سٹوڈنٹس یونین کو بحال کررہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق کام ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آپ کو سرکاری طور پر اختیار دے رہے ہیں، پاکستان پر آپ کا حق ہے، پاکستان نے آپ کو شہریت دی ہے، نوجوانوں نے ملک کا مستقبل طے کرنا ہے، جو ہمارا کام ہے وہ ہم نے کرنا ہے، ہم نے ایسا نظام بنانا ہے کہ آئین و قانون کی پاسداری اور بالادستی ہو۔

علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہماری آبادی 25 کروڑ ہے، ہمیں اپنی ذات سے نکلنا پڑے گا، بانی پی ٹی آئی نے کہا خوف کے بت توڑ دو، دوسری بات کہی “میں” کا بت توڑ دو، جب تک آپ اپنے اندر رہیں گے عظیم نہیں بن سکتے، تیسری بات خودمختاری ہے، جب تک فیصلے خود نہیں کریں گے خودمختار نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی مانگنے کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں، اس ملک میں حقیقی آزادی مانگنے کی وجہ سے آپ کو جیل میں ڈال دیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری حقیقی آزادی کی جنگ جاری ہے اور رہے گی، یہ جنگ ہم جیتیں گے، یہ جنگ ہماری ذات کی نہیں قوم اور نسلوں کی ہے، جنگ کا فیصلہ کن وقت قریب ہے، ہم اس بار فیصلہ کن جنگ کیلئے گھروں میں بتا کر نکلیں گے، ہم گھر والوں کو کہہ کر نکلیں گے کہ واپس نہ آئے تو جنازہ پڑھ لینا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اب ہمیں سمجھ آچکی ہے شرافت،عزت اور قانون کے مطابق اس ملک میں انصاف نہیں ملتا، بانی پی ٹی آئی ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں جہاں کوئی محرومی نہ ہو، اپنے حق کیلئے انقلاب لائیں گے، ناامید نہیں ہونا اور آگے بڑھنا ہے۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈاپور نے گورنمنٹ کالج پشاور میں سرکاری کالجوں کی سولرائزیشن کے منصوبے کا افتتاح کیا، 80 سرکاری کالجز میں 10 کے وی اے سولرسسٹم کی تنصیب کا عمل شروع کیا گیا ہے، اب تک 10 کالجوں کی سولرائزیشن مکمل کرلی گئی ہے۔

ایک کالج میں سولرسسٹم کی تنصیب کی کل لاگت 24 لاکھ 10 ہزار روپے ہے، سولرسسٹم سے ماہانہ11 سے 12 ہزارتک بجلی یونٹس کے استعمال میں کمی آئے گی، سولرسسٹم سے بجلی کے بل کی مد میں ہر کالج کو ماہانہ 55 ہزار روپے بچت ہوگی، 3 سال سے بھی کم عرصے میں اس سولر سسٹم کی لاگت پوری ہو جائیگی۔

Share
Related Articles

کرم میں فوجی آپریشن کے لیے راہ ہموار کی جا رہی ہے، مولانا فضل الرحمان

مردان:جمعیت علمائے اسلام( ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ...

کیا آپ جانتے ہیں انسانی آنکھ کتنے میگا پکسلز کی ہوتی ہے؟

کیمرے آج کے دور میں ہماری روزمرہ کی زندگی کا ایک لازمی...

تحریک انصاف کا 190 ملین پاونڈز کیس کا فیصلہ اگلے 48گھنٹوں میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے 190 ملین پاونڈز کیس (القادر ٹرسٹ کیس)...

مریم نواز کا پنجاب میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت مکمل کرنے کا حکم

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مالی سال کے آخر تک صوبے...