Home sticky post 3 عمران خان سے ملنے آنے والے ان کے بچوں کی گرفتاری کی بات شرمناک اور کم ظرفی ہے،علی امین گنڈاپور

عمران خان سے ملنے آنے والے ان کے بچوں کی گرفتاری کی بات شرمناک اور کم ظرفی ہے،علی امین گنڈاپور

Share
Share

پشاور :وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ سیاسی انتقام سے دنیا میں پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے، عمران خان سے ملنے آنے والے ان کے بچوں کی گرفتاری کی بات شرمناک اور کم ظرفی ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جو بچے صرف والد سے ملنے آ رہے ہیں، ان پر گرفتاری کی بات شرمناک ہے، عمران خان کے بیٹے پاکستان آئیں گے، ان کی گرفتاری کی بات کرنا انتہائی کم ظرفی ہے، سیاسی انتقام سے دنیا میں پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اگر مجھے یقین ہو کہ کوئی مجھے گولی مارنے آ رہا ہے تو میں بھی جواب دوں گا، یہ میرا ذاتی مؤقف ہے، ہمارے مذہب اور آئین میں مکمل سیلف ڈیفنس کی اجازت موجود ہے، خاموش رہنا اور جواب نہ دینا خودکشی کے مترادف ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ پارٹی میں گروپ بندی نہیں ہونی چاہیے، سب کو متحد ہو کر آگے بڑھنا چاہیے، میں نے ہمیشہ پارٹی میں اتحاد اور قوم کو یکجا رکھنے کی بات کی ہے، اگر خیبرپختونخوا حکومت گری تو سیاست چھوڑ دوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ سے متعلق تمام فیصلے بانی پی ٹی آئی ہی کریں گے، خیبرپختونخوا حکومت کی بنیادی ترجیح قانون کی بالادستی ہے، اداروں کے درمیان اعتماد کی بحالی ناگزیر ہے، پارٹی کی قیادت کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔

علی امین نے کہا کہ سیاسی جبر کی صورت میں جلد لائحہ عمل پیش کیا جائے گا، احتجاج کے حق پر قدغن افسوسناک ہے، گرفتاریوں کا سلسلہ ناقابل قبول ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو سمیت تمام شعبوں میں خدمات کے معیار کو بہتر بنایا جا رہا ہے، اپنے دفاع کی بات کرتا ہوں تو اُسے دھمکی کہا جاتا ہے۔

Share
Related Articles

ضرورت پڑنے پر ایران کے خلاف کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیرِ دفاع

سنگاپور: امریکی دفاعی پالیسی پر اہم بیان امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ...

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

رامیپرل دوا کی کھیپ میں خوراک کی خرابی کا انکشاف، برطانیہ میں ہیلتھ الرٹ جاری

لندن: بلڈ پریشر اور گردوں کے مریضوں کے لیے اہم انتباہ برطانیہ...

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا، چاندی سستی ہوگئی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا...