Home sticky post محکمہ موسمیات کی 15 سے 17 جولائی کے دوران شدید بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی 15 سے 17 جولائی کے دوران شدید بارشوں کی پیشگوئی

Share
Share

اسلام آباد:محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ 15سے17جولائی کےدوران موسلادھاربارش کےباعث چترال،دیر،سوات،شانگلہ،مانسہرہ،مری،گلیات،کوہستان،ایبٹ آباد،بونیر،صوابی،نوشہرہ،مردان،اسلام آباد،راولپنڈی،ڈی جی خان،شمال مشرقی،با لا ئی پنجاب،شمال مشرقی بلو چستان اورکشمیر کےبرساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کےباعث خیبرپختونخوا،مری،گلیات،کشمیر اورگلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کےباعث ٹریفک کی آمدورفت متاثرہونےکاخطرہ ہے۔اسلام آباد،راولپنڈی،گوجرانوالہ،لاہور،سیالکوٹ،سرگودھا،فیصل آباد،ملتان،خا نیوال،سا ہیوال،لو دھراں،مظفر گڑھ،کو ٹ ادو،تو نسہ،را جن پور،بہاولپور،نوشہرہ اورپشاورکےنشیبی علا قےزیرآب آنےکااندیشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق خیبرپختونخوا،پنجاب،کشمیر،گلگت بلتستان،اسلام آباداورشمال مشر قی،جنوبی بلو چستان،جنوب مشرقی،بالائی سندھ میں اکثرمقامات پرتیزہواؤں،آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے۔اس دوران اسلام آباد،خیبرپختونخوا،کشمیر،پنجاب اورشمال مشرقی بلوچستان میں کہیں کہیں موسلادھاربارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت تربت 44،شہیدبینظیرآباد اورحیدرآباد میں41ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...