Home تازہ ترین نیب خیبرپختونخوا نے سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی کو17 جولائی کو طلب کر لیا

نیب خیبرپختونخوا نے سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی کو17 جولائی کو طلب کر لیا

Share
Share

پشاور: نیب خیبرپختونخوا نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی کو17 جولائی کو طلب کر لیا ہے۔

اعظم سواتی کو سرکاری خزانے سے غیر قانونی اور دھوکہ دہی سے 36 ارب روپے نکالے جانے کے معاملے میں تحقیقات کے لئے طلب کیا گیا ہے۔
نیب خیبرپختونخوا کے مطابق ضلع کوہستان میں سرکاری فنڈز کے غیر قانونی اخراجات کی تحقیقات جاری ہیں ۔نیب کاکہناہے کہ اعظم سواتی کی جانب سے جمع کرائے گئے دستاویزات ناکافی ہیں۔ نیب
پشاور:اعظم سواتی کو نیب پشاور فیز 5 میں پیش ہونے کا حکم دیاہے نیب کی جانب سے 36 ارب کی مبینہ خورد برد پر جامع انکوائری جاری ہے ۔نیب کاکہناہے کہ عدم پیشی پر اعظم سواتی کے خلاف سخت کارروائی ہو سکتی ہے ۔

نیب نے ایم پی اے ڈاکٹر امجد علی کے خلاف معلوم ذرائع آمدن سے زائد اثاثے جمع کرنے کے سلسلے میں انکوائری شروع کی ہے۔ ڈاکٹر امجد علی پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے ۔

نیب نے اثاثہ جات اور انکم ٹیکس ریٹرنز کی تفصیلات طلب کر لی ہیں ڈاکٹر امجد علی سے 2013 سے اب تک کے اثاثہ جات کی تفصیلات مانگ لی گئی ہیں ۔ریکارڈ 17 جولائی 2025 تک نیب دفتر حیات آباد میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...