Home سیاست علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت سوشل پروٹیکشن سے متعلق اہم اجلاس،مختلف پراجیکٹس کی منظوری

علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت سوشل پروٹیکشن سے متعلق اہم اجلاس،مختلف پراجیکٹس کی منظوری

Share
Share

پشاور: سماجی تحفظ کے موجودہ نظام کی بہتری اور موثر انداز میں چلانے کے لئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت سوشل پروٹیکشن سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں اڈاپٹیو سوشل پروٹیکشن پراجیکٹ پر عمل درآمد کرنے کے لیے مجوزہ حکمت عملی کی منظوری دی گئی محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کو اس سلسلے میں شراکت دار ادارے (جی آئی زی)کے ساتھ معاہدہ کرنے کی اجازت دے دی گئی۔

جی آئی زی اڈاپٹیو سوشل پروٹیکشن پراجیکٹ کے منصوبے پر عملدرآمد کرنے کے لیے تکنیکی معاونت فراہم کرے گا جبکہ منصوبے کے تحت سوشل پروٹیکشن ڈیٹا سنٹر کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔

منصوبے پر عملدرآمد سے سماجی تحفظ سے متعلق اقدامات و سرگرمیوں کا مکمل ڈیٹا ایک ہی جگہ میسر ہو گا اس کے علاوہ سماجی تحفظ کے لیے لیگل فریم ورک، کوآرڈینیش میکینزم اور مانیٹرنگ اینڈ ایوالویشن فریم ورک کی تشکیل بھی منصوبے کا حصہ ہیں منصوبے کے تحت ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن پالیسی بھی وضع کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا نے کہا کہ منصوبے کا حتمی مقصد صوبے میں سماجی تحفظ کی سرگرمیوں اور اقدامات کو مزید مؤثر اور نتیجہ خیز بنانا ہے اور اس مقصد کے لیے مستحقین کا مکمل ڈیٹا موجود ہونا ضروری ہے۔

اس اہم اجلاس میں اجتماعی شادیوں کے انعقاد کے فیصلے کو بھی جلد عملی جامہ پہنانے کی ہدایت دی گئی وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کی سطح پر اجتماعی شادیوں کی تقاریب منعقد کی جائیں اور صوبائی حکومت اس مقصد کے لیے فی کس دو لاکھ روپے گرانٹ فراہم کرے گی۔

Share
Related Articles

گورنر کے اعتراضات مسترد، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور جامعات کے چانسلر بن گئے

پشاور:خیبرپختونخوا کی حکومت نے گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے یونیورسٹیز...

مصطفیٰ نواز کھوکھر کا تحریک تحفظ آئین پاکستان کا حصہ بننے کا اعلان

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر اور بلاول بھٹو زرداری کے سابق...

لاہورمیں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کیساتھ گینگ ریپ

لاہور: لاہور میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کا...

وفاقی کابینہ اجلاس،86 فارن پائلٹس کے لائسنز میں 2 سال کی توسیع کی منظوری سمیت اہم فیصلے

اسلام آباد:وفاقی کابینہ اجلاس میں پاکستان میں کام کرنے والے بیرون ملک...