Home sticky post 6 علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد میں اپنا قیام طویل کرلیا

علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد میں اپنا قیام طویل کرلیا

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد میں اپنا قیام طویل کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی 4 دن سے اسلام آباد میں قیام پذیر ہیں، وہ بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے ہدایات لینا چاہتے ہیں۔

علی امین گنڈا پور عمران خان کو اپنی کارکردگی سے متعلق بھی آگاہ کریں گے، مختلف پالیسیز پر گائیڈ لائنز لیں گے، کچھ اہم فیصلوں پر بانئ پی ٹی آئی سے مشاورت بھی کریں گے۔

ترجمان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا فراز مغل نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ بانئ پی ٹی آئی کی مشاورت سے اہم فیصلے کرتے ہیں، انہوں نے عمران خان سے ملاقات کے لیے عدالت سے بھی رجوع کیا ہے۔

ترجمان فراز مغل کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پاس کسی بھی جیل کا دورہ کرنے کا اختیار ہوتا ہے، امید ہے جلد علی امین گنڈاپور کی بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات ہو جائے گی۔

Share
Related Articles

پاکستان کی امریکا کو “زیرو ٹیرف” دو طرفہ تجارتی معاہدے کی پیشکش

اسلام آباد:پاکستان نے امریکا کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے...

ہم اپنی خود مختاری، سلامتی، علاقائی تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،اسحاق ڈار

اسلام آباد:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈارنے کہاہےکہ ہم نے...

پاکستان نے ایٹمی پروگرام سے متعلق بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد کردیا

اسلام آباد: پاکستان نے ایٹمی پروگرام سے متعلق بھارتی وزیر دفاع کا...