Home #ٹرینڈ علی امین گنڈاپور کی احتجاج میں کنٹینر سے گرائے جانے والے پی ٹی آئی کارکن سے ملاقات

علی امین گنڈاپور کی احتجاج میں کنٹینر سے گرائے جانے والے پی ٹی آئی کارکن سے ملاقات

Share
Share

پشاور:وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد احتجاج میں کنٹینر سے گرائے جانے والے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے کارکن سے ملاقات کی۔

علی امین گنڈا پور نے نماز کے دوران کارکن کو کنٹیٹر سے گرائے جانے کے واقعے کی مذمت کی اور اظہار افسوس کیا۔وزیر اعلی کے پی نے متاثرہ کارکن کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا اور علاج معالجے میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

وزیر اعلی کے نے کہا کہ پر امن احتجاج کرنے والے پارٹی کارکنان پر بہیمانہ تشدد انتہائی قابل مذمت ہے۔ اسلام آباداحتجاج کے دوران کارکنوں کے ہمت اور حوصلے کو سلام پیش کرتا ہوں۔ اس طرح کے کارکن پارٹی کا اثاثہ اوربانی پی ٹی آئی کے اصل ٹائیگر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کے دوران فائرنگ سے زخمی اور شہید ہونے والے کارکنوں کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ بانی پی ٹی آئی کی رہائی جلد عمل میں لائیں گے۔ کارکن کا کہنا تھا کہ عمران خان کی رہائی کے لیے اب بھی ہرقسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہوں۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...