Home سیاست علی امین کو کے پی ہاؤس سے غیر قانونی طور پر گرفتار کرلیا گیا، عمر ایوب

علی امین کو کے پی ہاؤس سے غیر قانونی طور پر گرفتار کرلیا گیا، عمر ایوب

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی اسلام آباد سے گرفتاری کی تصدیق کردی۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں عمر ایوب نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو کے پی ہاؤس سے غیر قانونی طور پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رینجرز اور اسلام آباد پولیس نے کے پی ہاؤس کی حدود کی خلاف ورزی کی، وزیراعلیٰ علی امین آئین کے تحت ریاست پاکستان کا حصہ ہیں۔

عمر ایوب نے مزید کہا کہ رینجرز، پولیس اور آرمڈ فورسز ریاست کے آلات ہیں، کیا پاکستان میں مارشل لاء لگ چکا ہے، فارم 47 کی حکومت کا یہ اقدام ان کےتابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...