Home Uncategorized عالیہ بھٹ نے بے چینی و اضطراب پر قابو پانے کا طریقہ بتا دیا۔

عالیہ بھٹ نے بے چینی و اضطراب پر قابو پانے کا طریقہ بتا دیا۔

Share
Share

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے انزائٹی یعنی بے چینی و اضطراب پر قابو پانے کا طریقہ بتا دیا۔

حال ہی میں عالیہ بھٹ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر مداحوں کے لیے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں اُنہوں نے مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب دیے۔

ایک مداح نے عالیہ بھٹ سے سوال کیا کہ “وہ انزائٹی سے نمٹنے کے لیے کیا کرتی ہیں؟”، اس سوال کے جواب میں عالیہ بھٹ نے کہا کہ “ہم سب کی زندگی میں کچھ ایسی چیزیں ہوتی ہیں جو ہماری انزائٹی کو بڑھاتی ہیں، مثال کے طور پر، جب میرے کام میں اچانک سے کوئی تبدیلی ہوجائے تو میرے اندر بےچینی شروع ہوجاتی ہے، مجھے وہ تبدیلی سمجھنے میں وقت لگتا ہے”۔

عالیہ بھٹ نے کہا کہ “لہٰذا! میں انزائٹی پر قابو پانے کے لیے کوشش کرتی ہوں کہ اپنے کام کے دوران ہر چیز سے آگاہ رہوں تاکہ مجھے بعد میں مشکل نہ ہوں، اس کے علاوہ دوسرا حل یہ ہے کہ آپ کسی ایسے شخص سے بات کرکے اپنا دل ہلکا کریں جس پر آپ کو بھروسہ ہو”۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ “ایسا کرنے سے بےچینی اور گھبراہٹ پر قابو پانے میں کافی حد تک مدد ملتی ہے، میں یہی طریقے اپناتی ہوں”۔

ایک اور مداح نے عالیہ بھٹ سے پوچھا کہ “جب آپ راحہ کو گھر چھوڑ کر اپنے کام پر جاتی ہیں تو آپ کو انزائٹی ہوتی ہے؟”، جس پر عالیہ بھٹ نے کہا کہ “راحہ کو گھر چھوڑنا کبھی آسان نہیں ہوتا لیکن مجھے زیادہ فکر نہیں ہوتی کیونکہ مجھے معلوم ہوتا ہے کہ راحہ فیملی کے ساتھ ہے”۔

خیال رہے کہ رنبیر کپور نے 14 اپریل 2022 کو عالیہ بھٹ کے ساتھ شادی کی تھی اور گزشتہ سال 6 نومبر کو جوڑے کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام راحہ رکھا۔

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے ابھی تک اپنی بیٹی کا چہرہ عوامی سطح پر ظاہر نہیں کیا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...