Home Uncategorized یاسین ملک کو پھانسی دینے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے، مشعال ملک

یاسین ملک کو پھانسی دینے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے، مشعال ملک

Share
Share

اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ یاسین ملک کو پھانسی دینے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے۔ 5 اگست 2019 کو بھارت نے کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکا ڈالا۔

پانچ اگست 2019 کے حوالے سے اپنے ویڈیو پیغام میں مشعال ملک کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے، عظیم رہنماوٴں کو شہید اور پاپند سلاسل کیا گیا ہے، یاسین ملک کو پھانسی دینے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی میں کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، دنیا بھر میں مقیم کشمیری اور پاکستانی باہر نکل کر پیغام دیں کہ مقبوضہ کشمیر میں قید کشمیریوں کے ساتھ ہیں، ہمارا دل دھڑکنیں کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔

یاد رہے کہ 5 اگست 2019 کو بھارت کی حکمران جماعت بھارتیا جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آئین کے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی، اس اقدام سے ملک کے باقی حصوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو مقبوضہ کشمیر میں جائیداد حاصل کرنے اور وہاں مستقل طور پر آباد ہونے کا حق مل گیا۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...