Home سیاست غیر جانبدار، پُرامن انتخابات کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، چیف الیکشن کمشنر

غیر جانبدار، پُرامن انتخابات کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، چیف الیکشن کمشنر

Share
Share

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ انتخابات کے غیر جانبدار، پُرامن انعقاد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے زیر صدارت عام انتخابات سے متعلق اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں چاروں صوبوں کے ارکان ، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور آئی جی سندھ نے شرکت کی۔

سکندر سلطان راجہ کا کہنا تھا کہ انتخابات کے عمل میں کوتاہی کرنے والے اہلکاروں اور عملے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے مختصر جائزہ پیش کیا، انتخابی فہرستوں کی اپ ڈیٹ اور ووٹر رجسٹریشن کے حوالے سے آگاہی بھی دی، شرکا کو بتایا گیا کہ الیکشن کو صاف، شفاف، منصفانہ بنانے کے لیے آرمی اور رینجرز کی مدد بھی لی جائے گی۔

اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لئے سپیشل پلان مرتب کرنے کے احکامات بھی دیئے۔

شرکا کو بتایا گیا کہ سندھ میں 2 کروڑ 67 لاکھ 83 ہزار 254 رجسٹرڈ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے، سندھ میں قومی اسمبلی کی 61 اور صوبائی اسمبلی کی 130 نشستوں پر انتخابات ہوں گے۔

آئی جی سندھ رفعت مختار نے کہا کہ سندھ پولیس کی جانب سے سکیورٹی پلان تیار کیا گیا ہے، عام انتخابات میں 1 لاکھ 10 ہزار 334 پولیس اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

رفعت مختار نے بتایا کہ کوئیک ریسپانس فورس بھی کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی صورت میں الرٹ ہوگی، الیکشن کے پُرامن انعقاد کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائیگی۔

Share
Related Articles

احسن بھون جوڈیشل کمیشن کے ممبر بن گئے

اسلام آباد:پاکستان بار کونسل نے احسن بھون کو ممبر جوڈیشل کمیشن بنانے...

سپریم کورٹ کے جج کی بیٹی شانزے ملک کی کار حادثہ کیس میں بریت کا فیصلہ جاری

جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد کی عدالت نے ایکسیڈینٹ کیس میں نامزد سپریم...

یہ انتہائی شرمناک ہے کہ باہر کے لوگ ہمیں بتا رہے ہیں اپنا گھر کیسے ٹھیک کرنا ہے،فیصل واوڈا

اسلام آباد:سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ایرانی سفارتکاروں نے آج...

پیکا کا حقیقی مسودہ انتہائی خوفناک تھا،بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پیکا...