Home Uncategorized غزہ کے الشفا ہسپتال کے آئی سی یومیں زیر علاج تمام مریض دم توڑ گئے

غزہ کے الشفا ہسپتال کے آئی سی یومیں زیر علاج تمام مریض دم توڑ گئے

Share
Share

غزہ: اسرائیل کی جانب سے طبی امداد روکنے کے باعث غزہ میں الشفا ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں زیر علاج تمام مریض جان کی بازی ہار گئے ۔

ہسپتال کے ڈائریکٹر نے تصدیق کی کہ اسرائیلی فورسز نے ہسپتال کا محاصرہ کیا اور طبی سامان (ادویات، ایندھن وغیرہ) کی فراہمی کو روک دیا گیا جس کے باعث آئی سی یو کے تمام مریض شہید ہوچکے ہیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ہسپتال کے ڈائریکٹر نے مزید بتایا کہ ہسپتال میں 7 ہزار مریض تاحال موجود ہیں جنہیں ہسپتال سے باہر جانے نہیں دیا جارہا اور آئند چند گھنٹے بعض مریضوں کے لیے موت کا باعث بن سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہسپتال کے اسرائیلی محاصرے کے بعد سے 55 لوگ شہید ہوچکے ہیں۔

حماس کے زیرانتظام غزہ میں وزارت صحت نے بتایا کہ الشفا ہسپتال میں گزشتہ دو دنوں میں 24 مریض بجلی کی بندش کی وجہ سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ وزارت کے ترجمان اشرف القدرہ نے کہا کہ “بجلی کی بندش گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران مختلف شعبہ جات میں 24 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

ادھر عالمی ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں پر اسرائیلی حملوں، ایندھن اور دیگر طبی سامان کی کمی کے باعث صورتحال انتہائی سنگین ہے۔

غزہ پر اسرائیلی مظالم کے بعد سے اب تک تقریباً 5 ہزار بچے شہید ہوچکے ہیں جبکہ 38 صحافیوں سمیت میڈیا پرسن 48 اور 202 معالجین جاں بحق ہوچکے ہیں۔جبکہ ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی نے بتایا کہ جنریٹر کے لیے ایندھن نہ ہونے کے باعث غزہ میں مواصلات کا نظام ٹھپ ہوگیا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...