Home Uncategorized امریکی سیاستدان کو قتل کرنے کی مبینہ سازش کا الزام، گرفتار پاکستانی آصف مرچنٹ کا الزامات سے انکار

امریکی سیاستدان کو قتل کرنے کی مبینہ سازش کا الزام، گرفتار پاکستانی آصف مرچنٹ کا الزامات سے انکار

Share
Share

 

نیویارک: امریکی سیاستدان کو قتل کرنے کی مبینہ سازش کے الزام میں گرفتار پاکستانی آصف رضا مرچنٹ نے الزامات سے انکار کردیا۔

 

46 سالہ آصف مرچنٹ نے نیویارک کی عدالت میں ہونے والی سماعت میں دہشت گردی کی کوشش میں ملوث ہونے کے الزامات سے انکار کرتے ہوئے اپنے بے گناہ ہونے کی درخواست دائر کردی۔

 

جج نے حکم دیا کہ آصف مرچنٹ کو زیر التوا مقدمے کی سماعت تک حراست میں رکھا جائے۔ آصف مرچنٹ کو 15 جولائی کو ٹیکساس میں گرفتاری کے بعد بروکلین کے میٹروپولیٹن حراستی مرکز میں رکھا گیا ہے۔

 

دوران سماعت آصف مرچنٹ کے وکیل نے جیل کے حالات پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ آصف مرچنٹ کو قید تنہائی میں رکھا گیا تھا، اسے دو ماہ میں صرف ایک بار ورزش کے لیے باہر جانے کی اجازت دی گئی۔

 

وکیل نے کہا کہ جیل میں آصف مرچنٹ کا وزن تقریباً 9 کلو کم ہو گیا ہے کیونکہ جیل کا عملہ انہیں مناسب حلال غذا فراہم نہیں کررہا، پراسیکیوٹر سارہ وِنک نے کہا کہ وہ بیورو آف پرزنز سے بات کریں گی تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ مرچنٹ کو مناسب خوراک ملے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...