Home sticky post 3 ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس، پرویز الہٰی پر فرد جرم عائد

ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس، پرویز الہٰی پر فرد جرم عائد

Share
Share

لاہور: احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی پر فرد جرم عائد کردی۔پرویز الہٰی نے صحت جرم سے انکار کردیا تاہم انہوں نے فرد جرم کی شیٹ پر دستخط کردیئے۔
احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے پرویز الہٰی کیخلاف مبینہ کرپشن کیس کی سماعت کی، پرویز الہٰی کی جانب سے ان کے وکیل امجد پرویز کمرہ عدالت میں موجود تھے۔
دوران سماعت ایڈووکیٹ امجد پرویز نے عدالت کو بتایا کہ چودھری پرویز الہٰی احاطہ عدالت میں تشریف لا چکے ہیں، وہ گاڑی سے باہر نہیں آ سکتے، کوئی بھی جا کر دیکھ سکتا ہے کہ پرویز الہٰی عدالت میں موجود ہیں۔
ایڈووکیٹ امجد پرویز کا کہنا تھا کہ ہم سابق وزیراعلیٰ کی حاضری سے مکمل استثنٰی کی درخواست جمع کروانا چاہتے ہیں، ہم کیس کو اب آگے لے کر چلنا چاہتے ہیں، ہماری طرف سے کیس میں کوئی بھی دشواری نہیں آئے گی۔
اس پر عدالتی عملے نے گاڑی میں جا کر پرویز الہٰی کی حاضری مکمل کی،عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی پر فرد جرم عائد کردی، پرویز الہٰی نے صحت جرم سے انکار کردیا تاہم انہوں نے فرد جرم کی شیٹ پر دستخط کردیئے۔
بعد ازاں احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرلیا کیس کی مزید سماعت 21 جنوری تک ملتوی کردی۔

Share
Related Articles

دنیا کا امیر ترین شخص کون؟فوربز نے 2025 کی فہرست جاری کر دی

نیویارک: امریکی جریدے فوربز نے 2025 کیلئے دنیا کے امیر ترین افراد...

بانی پی ٹی آئی کی علی امین گنڈاپور اور بیرسٹرسیف کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی اجازت دیدی

راولپنڈی: بانی تحریک انصاف عمران خان نے علی امین گنڈاپور اور کے...

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی انٹراسپیکرز کانفرنس کے بانی چیئرمین نامزد

لاہور:چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کو انٹرپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس(آئی ایس سی)...