Home سیاست انتخابات میں مبینہ دھاندلی، کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ مستعفی

انتخابات میں مبینہ دھاندلی، کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ مستعفی

Share
Share

راولپنڈی: انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے پنڈی کرکٹ سٹڈیم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی ڈویژن میں انتخابی دھاندلی کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں اوراپنے آپ کو پولیس کے حوالے کرتا ہوں۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے انتخابی بے ضابطگیوں پر مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ہارے ہوئے امیدواروں کو پچاس پچاس ہزار کی لیڈ میں تبدیل کردیا ہے۔

کمشنر راولپنڈی نے مزید کہا کہ میں راولپنڈی ڈویژن میں نا انصافی کی ہے۔مجھے راولپنڈی کچہری چوک میں پھانسی دے دینی چاہئے۔میں راولپنڈی ڈویژن میں انتخابی دھاندلی کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں ۔میں انتخابی دھاندلی پر اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کرتا ہوں۔

کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کا کہنا تھا کہ میں اپنے ضمیر کا بوجھ اتار رہا ہوں ، آج صبح نماز کے وقت خودکشی کی بھی کوشش کی۔

Share
Related Articles

وکلا ء احتجاج، پولیس کی جانب سے ریڈ زون کے داخلی راستے بند ، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں وکلا ء کے احتجاج کے باعث پولیس کی...

ملٹری ٹرائلز کیس،شاید سلمان اکرم راجہ چاہتے ہیں کہ ملزمان جیلوں میں سڑتے رہیں،جسٹس جمال مندوخیل

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے...

سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کی تعیناتی کامعاملہ، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کی تعیناتی کے معاملے پر...