Home سیاست چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف مبینہ غیرشرعی نکاح کیس خارج

چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف مبینہ غیرشرعی نکاح کیس خارج

Share
Share

اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف مبینہ غیر شرعی نکاح کیس درخواست گزار محمد حنیف نے واپس لے لیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سول جج قدرت اللہ کی عدالت میں سماعت ہوئی ، درخواست گزار محمد حنیف اپنے وکیل فواد حیدرکے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔

درخواست گزار نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ کیس کی سماعت25 نومبر کو مقررہے ، تکنیکی بنیاد پر کیس واپس لینا چاہتا ہوں۔

عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے کیس خارج کردیا۔

درخواست گزار نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی پر دوران عدت نکاح کرنے کا الزام عائد کررکھاتھا ۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...