Home سیاست مبینہ غیر شرعی نکاح کیس، بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

مبینہ غیر شرعی نکاح کیس، بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

Share
Share

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے مبینہ غیر شرعی نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔

سینئر سول جج قدرت اللہ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت کی۔

بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل عثمان گل عدالت میں پیش ہوئے اور موٴقف اپنایا کہ عدالت نے جیل ٹرائل کا آرڈر کیا تھا، ہم نے بشریٰ بی بی کو جیل بھیج دیا، ملزمہ کے ضمانتی مچلکے تیار کرلیے گئے ہیں۔

جج قدرت اللہ نے ریمارکس دیئے کہ ملزمہ کو عدالت آنا ہوگا، جب بتا دیا تھا کہ جیل میں ٹرائل نہیں ہے تو ان کو عدالت آنا چاہیے، بشریٰ بی بی جیل کیوں گئیں، وکیل بشریٰ بی بی نے آگاہ کیا کہ ان کے پاس معلومات ہے کہ بشریٰ بی بی کو عدالت آنے میں خطرہ ہے۔

دوران سماعت جج قدرت اللہ نے ریمارکس دیئے کہ آج رش نہیں ہے، عدالت بھی خالی ہے، آپ ملزمہ کو پیش کریں، عدالت نے بشریٰ بی بی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے ملزمہ کی عدالت پیشی تک وقفہ کردیا۔

بعد ازاں بشریٰ بی بی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جسے منظور کرتے ہوئے عدالت نے مبینہ غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت 2 جنوری تک ملتوی کر دی۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...