Home sticky post 4 سائنس دانوں کا بلیک ہولز کے متعلق حیران کن انکشاف

سائنس دانوں کا بلیک ہولز کے متعلق حیران کن انکشاف

Share
Share

ناسا کی جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوب نے حال ہی میں ایسے شواہد اکٹھے کیے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ انتہائی بڑے بلیک ہولز میچور کہکشاوٴں میں ستاروں کی تخلیق کو روکتے ہیں۔

ماہرین فلکیات کی ٹیم نے جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کے نیئر انفرا ریڈ کیمرا (این آئی آر کیم) کا استعمال کرتے ہوئے 19 کہکشاوٴں کا جائزہ لیا جو زمین سے 11 ارب نوری سال فاصلے پر موجود اسپائڈر ویب پروٹرو کلسٹر (کائنات کے بہترین مطالعہ کی گئی کہکشاوٴں کے جتھے میں سے ایک) کا حصہ ہیں۔
جائزے میں معلوم ہوا کہ وہ کہکشائیں جن کے مرکز میں سپر میسو بلیک ہولز ہوتے ہیں ان کے ستارہ بنانے کی شرح ان کہکشاوٴں کے مقابلے میں کم ہوتی ہے جن میں اتنے بڑے بلیک ہولز نہیں ہوتے۔
تحقیق کے نتائج کہکشاں کے ارتقاء کے متعلق فہم فراہم کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔
کائنات میں ستارے اس وقت وجود مین ااتے ہیں جب ٹھنڈی ہائیڈروجن گیس کے بڑے بادل اپنی کششِ ثقل کے وزن کے تحت منہدم ہوجاتے ہیں۔

جیسے ہی منہدم ہونے والے بادل کے مواد کی کثافت بڑھتی ہے، اس کا درجہ حرارت بھی بڑھ جاتا ہے جس سے بالاآخر نیوکلیئر فیڑن کا عمل شروع ہوجاتا ہے جس سے ستارہ وجود میں آجاتا ہے۔

Share
Related Articles

دوسرا ٹیسٹ،جنوبی افریقہ کے 615 رنز کے سامنےپاکستان 194 پر ڈھیر، فالو آن کا شکار

کیپ ٹاؤن:کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے 615 رنز کے سامنے...

ڈپٹی کمشنر کرم پر فائرنگ کا مقدمہ درج، 30 افراد نامزد

پشاور:ڈپٹی کمشنر پر گزشتہ روز ہونے والے فائرنگ کا مقدمہ تھانا سی...

اسحاق ڈار آئندہ ماہ ملائشیا و بنگلا دیش کا دورہ کریں گے

اسلام آباد:نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے اگلے مہینے...

نیلم منیر کے شوہر کی اننت امبانی کے ساتھ ویڈیو وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے شوہر محمد راشد...