Home Uncategorized ایمازون کا بڑا اقدام ،برطانیہ میں ڈرون ڈیلیوری شروع کرنے کا فیصلہ

ایمازون کا بڑا اقدام ،برطانیہ میں ڈرون ڈیلیوری شروع کرنے کا فیصلہ

Share
Share

لندن: ای کامرس کمپنی ایمازون کا کہنا ہے کہ کمپنی رواں برس کے آخر تک برطانیہ میں ڈرونز کے ذریعے پیکج ڈیلیور کرنا شروع کر دے گی۔

آن لائن شاپنگ کمپنی کو برطانیہ میں ڈرون کے استعمال کو بڑھانے کے لیے کی جانے والی آزمائش کے لیے چنا گیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ چھوٹے پیکجز کو آرڈر کیے جانے کے ایک گھنٹے کے اندر ڈیلیور کریں گے۔

یہ کمپنی ان چھ اداروں میں سے ایک ہے جس کا انتخاب سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیونڈ وژوئل لائن آف سائٹ (بی وی ایل او ایس) ڈرون فلائٹس کی آزمائش کے لیے کیا ہے۔ بی وی ایل او ایس کا مطلب ہے کہ پرواز کرتے ان گیجٹس کی نگرانی کے لیے آپریٹرز کی ضرورت نہیں ہوگی۔

کمپنی امریکا میں کیلیفورنیا کے شہر لوکفورڈ اور ٹیکساس کے شہر کالج اسٹیشن میں ڈرون کے ذریعے پہلے ہی پیکجز ارسال کر رہی ہے۔

یہ ڈرون برطانیہ کے فُلفِلمنٹ سینٹرز میں سے ایک میں قائم اپنی بیس سے 12 کلومیٹر تک کے فاصلے تک پرواز کر سکیں گے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...