Home سیاست نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے وزیراعلی علی امین گنڈا پور کی جانب سے انقلابی اقدام کا آغاز

نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے وزیراعلی علی امین گنڈا پور کی جانب سے انقلابی اقدام کا آغاز

Share
Share

 

پشاور: خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بڑے انقلابی اقدام کا آغاز کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بتایا کہ نوجوانوں کو برسر روزگار کرنے کے لئے تین بڑے منصوبے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ احساس روزگار اور احساس ہنر پروگرامز کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ نے محکموں کو مفاہمت کی یاداشتیں جلد طے کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

احساس نوجوان روزگار اسکیم کے تحت دس ملین روپے تک کے سافٹ لون فراہم کیے جائیں گے، احساس روزگار اسکیم کے تحت نیا کاروبار شروع کرنے یا موجودہ کاروبار کی توسیع کے لیے دو لاکھ روپے تک کا بلا سود قرضہ دیا جائے گا۔

احساس ہنر پروگرام کے تحت ہنر مند نوجوانوں کو کاروبار شروع کرنے کے لیے پانچ لاکھ روپے تک کے بلاسود قرضے دیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ “احساس اپنا گھر” پروگرام پر بھی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اس پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کو مکان کی تعمیر، موجودہ مکان کی توسیع ومرمت وغیرہ کے لئے پندرہ لاکھ روپے تک کا بلاسود قرضہ دیا جائے گا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...