اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کو تین ممالک کے نامزد سفراء نے اسناد پیش کردی ہیں ۔
ایوان صدر میں اسنادِ سفارت پیش کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔یونان، یورپی یونین اور ہنگری کےنامزد سفراء نے صدر آصف علی زرداری کو اسناد پیش کیں۔
صدر مملکت نے سفراء کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ نئے سفراء کی آمد پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم کرے گی۔
ایوان صدر میں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے سفراء کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔