Home sticky post 4 پاکستان نے”غضب للحق“ میں بگرام ایئربیس کو کامیابی سے نشانہ بنایا،امریکی جریدہ

پاکستان نے”غضب للحق“ میں بگرام ایئربیس کو کامیابی سے نشانہ بنایا،امریکی جریدہ

Share
Share

واشنگٹن: افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کے خلاف پاکستان بھرپور زمینی اور فضائی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
معروف امریکی جریدے نیویارک ٹائمز نے بھی آپریشن غضب للحق میں پاکستان کی بڑی کامیابی کی تصدیق کر دی۔
امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ آپریشن ”غضب للحق“ کے دوران پاکستان نے افغانستان کے اہم ترین بگرام ایئربیس کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے حملے میں بگرام ایئربیس کا ایک ائیرکرافٹ ہینگر اور دو ویئر ہاوٴسز تباہ ہوئے جبکہ اس حوالے سے سیٹلائٹ تصاویر بھی سامنے آگئی ہیں، افغانستان کی وزارت دفاع نے بھی پاکستانی فضائی حملے کی تصدیق کر دی۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران افغانستان میں فوجی اہداف پر 50 سے زائد فضائی حملے کئے، افغانستان میں فتنہ الخوارج کی موجودگی کے شواہد اقوام متحدہ کی رپورٹس میں متعدد بار پیش کئے جا چکے ہیں۔
دفاعی ماہرین کے مطابق بگرام ایئربیس پر پاکستان کی کامیاب کارروائی نے افغان طالبان رجیم کو بھاری نقصان پہنچایا ہے، بگرام ایئربیس کو نشانہ بنا کر پاکستان نے افغان طالبان رجیم کو واضح پیغام دیا کہ وہ افغانستان میں کہیں بھی کارروائی کر سکتا ہے۔
دفاعی ماہرین نے کہا کہ پاکستان کے بارہا تنبیہ کے باوجود افغانستان سے مسلسل دہشت گردی جاری ہے جس میں امریکی چھوڑا گیا اسلحہ بھی استعمال ہوتا رہا ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...